یومِ آزادیٔ پاکستان پر فنکاروں کا جشن، مبارک باد کے پیغامات

-فوٹو: سوشل میڈیا اکاؤنٹس

کراچی: ملک بھر میں اور بیرون ملک موجود پاکستانی فن کاروں نے جشنِ آزادی کے موقع پر خصوصی پیغامات جاری کیے ہیں۔

پاکستان کے 76 ویں یومِ آزادی پر جہاں پوری قوم اور دنیا بھر میں موجود پاکستانی جشن منا رہے ہیں، وہیں فنکار بھی کسی سے پیچھے نہیں، جو 14 اگست کے موقع پر مختلف تقاریب میں شریک اور سماج رابطوں کی ویب سائٹس پر اپنے پیغامات جاری کررہے ہیں۔


اداکار ہمایوں سعید نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ’’یومِ آزادی مبارک۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ ارضِ پاک کو قوت اور پاکستانی قوم کو ایسی صفات سے نوازے جس سے وطن عزیز ترقی اور خوشحالی کی جانب گامزن ہو۔ پاکستان زندہ باد‘‘۔

معروف اداکار عدنان صدیقی نے انسٹاگرام پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کے 76 ویں یوم آزادی پر آئیے ہم اس عظیم جدوجہد کو یاد کریں جس کے نتیجے میں وطن عزیز وجود میں آیا۔ انہوں نے قوم سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ہمیں مستقبل کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے متحد ہونا ہوگا کیوں کہ امید، اتحاد اور خوش حالی کا مرکز پاکستان ہمارا مستقبل ہے۔ پاکستان زندہ باد۔ عدنان صدیقی نے
https://www.instagram.com/reel/Cv41p1VI0jt/?utm_source=ig_web_button_share_sheet
انسٹاگرام پر یوم آزادی کی مناسبت سے ایک ویڈیو بھی شیئر کی ہے۔
اداکارہ عائزہ خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جشن آزادی کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ وہ یوم آزادی کی خوشی منا رہی ہیں۔ انہوں نے اس موقع پر ملنے والوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔
https://www.instagram.com/p/Cv48nBJNqOO/?utm_source=ig_web_button_share_sheet

اداکار فیصل قریشی نے بھی یوم آزادی کی مناسبت سے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر قومی پرچم کی تصویر کے ساتھ پاکستان زندہ باد لکھا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں