نواز شریف نے ن لیگ لاہور کی قیادت کو لندن طلب کرلیا

ذرائع کے مطابق سیف الملوک کھوکھر اور فیصل سیف کھوکھر آج لندن روانہ ہوں گے،-فوٹو :فائل

مسلم لیگ ن نے نواز شریف کی وطن واپسی کے حوالے سے دو شیڈول ترتیب دیئے ہیں، ملاقات میں ان کی وطن واپسی کے استقبال کے انتظامات کے حوالے سے سیف الملوک کھوکھر بریفنگ دیں گے،

لاہور: نواز شریف نے مسلم لیگ (ن) کی لاہور قیادت کو ہنگامی طور پر لندن طلب کرلیا۔
مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف نے صدر مسلم لیگ ن لاہور ملک سیف الملوک کھوکھر اور فیصل سیف کھوکھر کو لندن طلب کر لیا۔ ذرائع کے مطابق سیف الملوک کھوکھر اور فیصل سیف کھوکھر کل لندن روانہ ہوں گے۔
نوازشریف سے ملاقات میں ان کی وطن واپسی کے استقبال کے انتظامات کے حوالے سے سیف الملوک کھوکھر بریفنگ دیں گے، سیف کھوکھر اور فیصل سیف قائد مسلم لیگ ن کی وطن واپسی انتظامات کے ابتدائی پلان کے حوالےسے گفتگو بھی کریں گے۔
واضح رہے کہ مسلم لیگ ن نے نواز شریف کی وطن واپسی کے حوالے سے دو شیڈول ترتیب دیئے ہیں، جس میں سے پہلا شیڈول اُن کی اسلام آباد آمد جبکہ دوسرے میں لاہور آمد ہے تاہم لیگی رہنماؤں کے درمیان قائد ن لیگ کی واپسی کے حوالے سے تاریخ پر اتفاق نہیں ہوسکا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں