بجلی، گیس اور پانی کے بلز میں بھاری اضافے کےخلاف شہریوں کا مسلسل تیسرے دن احتجاج

واسا دفتر کے باہر ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں شہری بڑی تعداد میں موجود -فوٹو: ویڈیو گریب
واسا نے پانی کے بلوں میں 500 فیصد اضافہ کردیا ہے، آئیسکو اور واسا فوری طور پر بلز میں اضافہ واپس لیں،عوامی مطالبہ
ایم ڈی واسا ادارہ بند کرنے کی دھمکیاں دیتاہے، ایم ڈی واسا ادارہ بند کردے، شہری خو چلا لیں گے، مجبور نہ کریں ورنہ ہم دفاتر پر قبضہ کرلیں گے۔
راولپنڈی: بجلی، گیس اور پانی کے بلز میں بھاری اضافے کے خلاف جماعت اسلامی اور تاجر تنظیموں کی جانب سے تیسرے دن بھی احتجاج جاری ہے۔واسا دفتر کے باہر ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں شہری بڑی تعداد میں موجود ہیں۔
اس موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے تاجروں اور جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے کہا کہ ایم ڈی واسا نے پانی کے بلوں میں 500 فیصد اضافہ کردیا ہے۔واسا اپنی مراعات کم کرے ۔ایم ڈی واسا کہتے ہیں واسا ادارہ بند کریں گے ۔ ایم ڈی واسا ادارہ بند کردیں، شہری خو چلا لیں گے۔ مجبور نہ کریں ورنہ ہم دفاتر پر قبضہ کرلیں گے۔احتجاجی مظاہرے میں بچے بھی بڑی تعداد میں شریک تھے۔ شرکا بجلی اور پانی کے زائد بلز کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے۔

احتجاج کرنے والوں نے مطالبہ کیا کہ آئیسکو اور واسا فوری طور پر بلز میں اضافہ واپس لیں۔کمرشل اور گھریلو صارفین نے ہاتھوں میں بجلی،گیس اور پانی کے بل اٹھا کر شدید نعرے بازی کی،مظاہرے کے باعث مری روڈ سے پریس کلب جانے والا راستہ بھی بند رہا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں