ہاکی فائیو ایشیا کپ، پاکستان نے جاپان کو 1-26 سے شکست دیدی

پاکستان ایونٹ میں اپنا دوسرا میچ کل بنگلادیش کے خلاف کھیلے گا۔

ہاکی فائیو ایشیا کپ: پاکستان نے جاپان کو 1-26 سے شکست دیدی
صلالہ:پاکستان نےفائیو اے سائیڈ ہاکی ایشیا کپ کے اپنے پہلے میچ میں جاپان کو 1 کے مقابلے میں 26 گولز سے شکست دے کر اپنا فاتحانہ آغاز کر دیا ہے۔عمان کے شہر صلالہ میں پاکستان نے پہلے میچ میں جاپان کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے پہلے ہاف میں 8 اور دوسرے ہاف میں مزید 17 گول کئے۔پاکستان کی جانب سے کپتان رانا عبدالوحید نے میچ میں 8 گول اسکور کیے جبکہ ارشد لیاقت نے 5، محمد عبداللہ اور ذکریا حیات نے 3، 3 گول کئے۔جاپان کے خلاف پاکستان کے عبدالوہاب، مرتضیٰ، رحمان نے 2-2 جبکہ احتشام اسلم نے ٹیم کیلئے 1 گول کا اضافہ کیا، کھیل کے 23 ویں منٹ میں جاپان کی جانب سے واحد گول تانی ناوتاکا نے کیا۔
پاکستان ایونٹ میں اپنا دوسرا میچ کل بنگلادیش کے خلاف کھیلے گا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں