الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیاں مکمل کرنے کی تاریخ 30 نومبر مقرر کردی

حلقہ بندی تاریخ کو مدنظر رکھتے ہوئے الیکشن کے شیڈول کا بھی اعلان کردیا جائے گا-فوٹو: فائل

حلقہ بندی کے دورانیے کو کم کرنے کا مقصد جتنا جلدی ممکن ہوسکے الیکشن کرانا ہے
اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے حلقہ بندیاں مکمل کرنے کا دورانیہ مزید کم کرکے تاریخ 30 نومبرمقرر کردی۔
الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کی مشاورت، فیڈ بیک اور حلقہ بندی کے کام کو جلد ازجلد مکمل کرنے کے لیے حلقہ بندی کے دورانیے کو مزید کم کر دیا ہے، اب حلقہ بندی کی حتمی اشاعت 30 نومبر کوہوگی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق حلقہ بندی کے دورانیے کو کم کرنے کا مقصد جتنا جلدی ممکن ہوسکے الیکشن کرانا ہے، اس تاریخ کو مدنظر رکھتے ہوئے الیکشن کے شیڈول کا بھی اعلان کردیا جائے گا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں