ایشیاکپ2023ء،پاک بھارت میچ سے قبل رمیز راجا نے بابراعظم سے بڑی درخواست کردی

دونوں ٹیمیں کل (ہفتے) کے روز پالے کیلئے میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی،-فوٹو:ویب

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سابق سربراہ اور کمنٹیٹر رمیز راجا نے پاک بھارت مقابلے سے قبل کپتان بابراعظم سے بڑی درخواست کردی۔
سابق کرکٹر رمیز راجا نے اپنے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے کپتان بابراعظم سے درخواست کی کہ اوپنر فخر زمان مسلسل فلاپ ہورہے ہیں انہیں بھارت کیخلاف میچ میں پلئینگ الیون کے بجائے آرام کروایا جائے اور خود امام الحق کے ساتھ اوپننگ کرکے پاکستان کو مضبوط آغاز فراہم کریں۔انہوں نے کہا کہ فخر زمان ایک غیر روایتی بیٹر ہیں لیکن جب ایسا کھلاڑی آؤٹ آف فارم ہوتا ہے تو انہیں آرام کروایا جاتا ہے تاکہ وہ جلدی کم بیک کرسکے۔رمیز راجا نے کہا کہ فخر نے افغانستان کی نسبتاً کمزور ٹیم کے خلاف تین میچز کھیلے لیکن پرفارم نہیں کرسکے جبکہ انکی باڈی لینگویج بھی بلکل مختلف تھی، پاکستان ایشیاءکپ میں بھارت کیخلاف میچ میں اِن فارم بیٹر کی ضرورت ہے اگر امام بھی جلد آؤٹ ہوتے ہیں تو اِن پر مزید دباؤ بڑھے گا۔قبل ازیں ایشیاءکپ کے افتتاحی میچ میں پاکستان نے نیپال کو 238 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دی تاہم اس میچ میں بھی اوپنر فخر زمان 20 گیندوں پر 14 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے تھے جبکہ افغانستان کیخلاف تین میچوں کی سیریز میں وہ محض 59 رنز بناسکے تھے۔واضح رہے ایشیاءکپ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں کل (ہفتے) کے روز پالے کیلے میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں