الیکشن کمیشن نے 3 سال سے صوبوں میں تعینات افسران کو وفاق میں بلا لیا

عام انتخابات کے لئے الیکشن کمیشن کی تیاریاں جاری ہیں، سیاسی جماعتوں سے بھی مشاورت کی ہے-فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن کا بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر تبادلوں کا فیصلہ
صوبوں میں تین سال سے زائد تعینات گریڈ 17 سے 22 کے سیکرٹریٹ گروپ اور او ایم جی، ایکس کیڈر افسروں کی فہرست فراہم کی جائے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو ہدایت
اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے تین سال سے زائد عرصے سے صوبوں میں تعینات افسروں کو وفاق بلانے کی ہدایت جاری کردی۔
الیکشن کمیشن نے بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر تبادلے کا فیصلہ کرتے ہوئے سیکریٹری اسٹیبشلمنٹ ڈویژن کو مراسلہ جاری کردیا۔
مراسلے میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو ہدایت کی ہے کہ صوبوں میں تین سال سے زائد تعینات گریڈ 17 سے 22 کے سیکرٹریٹ گروپ اور او ایم جی، ایکس کیڈر افسروں کی فہرست فراہم کی جائے۔الیکشن کمیشن نے پولیس اور پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے علاوہ تمام گریڈ 17 سے بائیس کے افسران کی خدمات وفاق کے سپرد کرنے کی بھی ہدایت کی۔واضح رہے کہ عام انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن کی تیاریاں جاری ہیں، اس ضمن میں ای سی پی کے چیف نے سیاسی جماعتوں سے بھی مشاورت کی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں