ایشیاء کپ 2023ءسپر فور مرحلے کے میچزکولمبو سے ہمبنٹوٹا منتقل کرنے کا فیصلہ

پاکستان کرکٹ بورڈ نے میچز پاکستان اور دبئی میں کرانے کی تجویز بھی دی تھی-فوٹو: فائل
اس بارے میں ایشین کرکٹ کونسل کی جانب سے باقاعدہ اعلان جلد سامنے آجائے گا
لاہور: کولمبو میں مسلسل برستی بارش کی وجہ سے ایشیاء کپ کے سپر فور مرحلے کے تمام میچز ہمبنٹوٹا میں منتقل کرنے کا فیصلہ.
ایشین کرکٹ کونسل اور سری لنکن بورڈ کی مشاورت کے بعد پی سی بی نے بھی میچز کی ہمبنٹوٹا منتقلی پر آمادگی کا اظہار کردیا ہے،براڈ کاسٹرز سے بھی لاجسٹک ایشوز پر تبادلہ خیال کے بعد میچز کی کولمبو سے منتقلی پر اتفاق کیا گیا ہےاس بارے میں ایشین کرکٹ کونسل کی جانب سے باقاعدہ اعلان جلد سامنے آجائے گا۔ ذرائع کے مطابق سپر فور مرحلے کے سری لنکا میں شیڈول میچز جن کا آغاز9 ستمبر سے ہونا ہے وہ اب کولمبو کے بجائے ہمبنٹوٹا میں کھیلے جائیں گے۔کولمبو میں مسلسل بارشوں کے پیش نظر ایشین کرکٹ کونسل اور سری لنکن بورڈ کی مشاورت کے بعد پی سی بی نے بھی میچز کی ہمبنٹوٹا منتقلی پر آمادگی کا اظہار کردیا ہے۔براڈ کاسٹرز سے بھی لاجسٹک ایشوز پر تبادلہ خیال کے بعد میچز کی کولمبو سے منتقلی پر اتفاق کیا گیا ہے۔ سپر فور مرحلے میں اہم مقابلہ 10 ستمبر کو پاکستان کا ہے جس میں مدمقابل ممکنہ ٹیم بھارت کی ہوگی۔واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے میچز پاکستان اور دبئی میں کرانے کی تجویز بھی دی تھی۔
Wow, superb weblog format! How lengthy have you been running a blog for? you made running a blog look easy. The whole glance of your site is magnificent, as well as the content! You can see similar: ecommerce and here sklep