جی20 اجلاس، بھارت، مشرقی وسطیٰ اور یورپ کے درمیان ترقیاتی منصوبے پر دستخط

بھارت، مشرق وسطیٰ اور یورپ کے درمیان اقتصادی راہداری میں بجلی اور ہائیڈروجن کی پائپ لائنیں شامل ہوں گی-فائل:فوٹو

اس منصوبے کا مقصد معاشی باہمی انحصار کو مضبوط بنا کر ممالک کے مشترکہ مفادات کو حاصل کرنا ہے،ولی عہد
ریاض: سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بھارت، مشرق وسطیٰ اور یورپ کے درمیان نئی اقتصادی راہداری کی تعمیر کے لیے ایم او یو پر دستخط کیے ہیں۔سعودی عرب کے سرکاری میڈیا نے ایم او یو کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ بھارت، مشرق وسطیٰ اور یورپ کے درمیان اقتصادی راہداری میں بجلی اور ہائیڈروجن کی پائپ لائنیں شامل ہوں گی۔نئی دہلی میں جی 20 سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ولی عہد نے کہا کہ اس منصوبے کا مقصد معاشی باہمی انحصار کو مضبوط بنا کر ممالک کے مشترکہ مفادات کو حاصل کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور بحالی میں تعاون کرے گا جس میں ریلوے، اور بندرگاہیں بھی شامل ہیں اور سامان اور خدمات کے تبادلے کو بڑھانے میں بھی مدد ملے گی۔محمد بن سلمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ منصوبہ شریک ممالک کے درمیان تجارتی تبادلے میں اضافہ کرے گا اور توانائی کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ہائیڈروجن سمیت توانائی کی سپلائیز کی درآمد کو فروغ دے گا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں