شاہ رخ خان نے فلم ’جوان‘ کے لیےارب بھارتی روپے معاوضہ لیا

جوان‘ کی کاسٹ میں شاہ رخ خان، نائنتھارا، وجے سیتھوپاتھی، پریامانی، ثانیہ ملہوترا اور سنیل گروور شامل -فوٹو:فائل

شاہ رخ خان کی فلم جوان باکس آفس پر ہٹ ،پہلے ہی دن باکس آفس پر 65 کروڑ بھارتی روپے کما لیے
ممبئی: بالی ووڈ کو ایک اور بلاک بسٹر دینے والے میگا اسٹار شاہ رخ خان نے فلم جوان کیلئےارب بھارتی روپے معاوضہ لیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ساؤتھ فلم انڈسٹری کے مشہور ڈائرکٹر ایٹلی کمار کی فلم ’جوان‘ میں کام کرنے کے لیے شاہ رخ خان نے ایک ارب بھارتی روپے معاوضہ لیا۔ فلم کی کمائی کی 60 فیصد رقم بھی شاہ رخ خان کو ملے گی۔
بالی وُڈ میں ’کنگ خان‘ کہلانے والے اداکار شاہ رخ خان کی فلم ’جوان‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی ہے اور اس نے پہلے ہی دن باکس آفس پر 65 کروڑ بھارتی روپے کما لیے ہیں۔رپورٹس کے مطابق اداکارہ د یپیکا پڈکون کو فلم میں مختصر خصوصی کردار ادا کرنے پر 15 کروڑ بھارتی روپے دیئے گئے جبکہ اداکارہ پریامانی نے 2کروڑ بھارتی روپے بطور معاوضہ وصول کیے۔ جوان‘ کی کاسٹ میں شاہ رخ خان، نائنتھارا، وجے سیتھوپاتھی، پریامانی، ثانیہ ملہوترا اور سنیل گروور شامل ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں