عمران خان نے آفیشل سیکرٹ ایکٹ اور آرمی ترمیمی ایکٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

آ فیشل سیکرٹ ایکٹ، آرمی ترمیمی ایکٹ بنیادی انسانی حقوق سے متصادم ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی

،کیس کے حتمی فیصلے تک آفیشل سیکرٹ ایکٹ،آرمی ترمیمی ایکٹ معطل کیا جائے
اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی نے آفیشل سیکرٹ ایکٹ اور آرمی ترمیمی ایکٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔
درخواست میں صدر مملکت، وفاق اور قومی اسمبلی کو فریق بناتے ہوئے سپریم کورٹ سے استدعا کی گئی ہے کہ آ فیشل سیکرٹ ایکٹ، آرمی ترمیمی ایکٹ کو غیر آ ئینی قرار دیا جائے،کیس کے حتمی فیصلے تک آفیشل سیکرٹ ایکٹ،آرمی ترمیمی ایکٹ معطل کیا جائے۔
پی ٹی آئی نے آ فیشل سکریٹ ایکٹ ،آرمی ترمیمی ایکٹ کیخلاف سپریم کورٹ میں ایڈوکیٹ شعیب شاہین کے ذریعے آئین کے آرٹیکل 184 کی شق تین کے تحت درخواست دائر کی۔آ ئینی درخواست میں موُقف اختیار کیا گیا ہے کہ صدر مملکت سوشل میڈیا پر وضاحت کر چکے ہیں انھوں نے دونوں قوانین کی منظوری نہیں دی،آ فیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت خفیہ اداروں کو بغیر وارنٹ کسی بھی گھر میں گھس کر تلاشی لینے کا اختیار دینا غیر آ ئینی ہے، آ فیشل سیکرٹ ایکٹ، آرمی ترمیمی ایکٹ بنیادی انسانی حقوق سے متصادم ہیں.

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں