بیٹی کی رخصتی پر شاہد آفریدی نے اپنے جذبات کا اظہار اشعار میں کیا

شاہد آفریدی کے بیٹی انشاء آفریدی کی شادی قومی کرکٹر شاہین شاہ آفریدی سے ہوئی ہے-فوٹو:فائل

بیٹی کی رخصتی پر شاہد آفریدی نے اپنے جذبات کا اظہار اشعار کی صورت میں کیا
کراچی: سابق کرکٹر شاہد آفریدی نے بیٹی انشا آفریدی کی رخصتی پر جذباتی پیغام شئیر کردیا۔
شاہد آفریدی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بیٹی انشا آفریدی کی رخصتی کی تقریب کی تصاویر شئیر کردیں۔
پشت سے لی گئی تصاویر میں شاہد آفریدی کو بیٹی انشاءآفریدی اور داماد فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔ بیٹی کی رخصتی پر شاہد آفریدی نے اپنے جذبات کا اظہار اشعار کی صورت میں کیا۔شاہد آفریدی نے جو شعر شئیر کیے وہ یہ تھے۔
آیا تھا گھر میں نور ابھی کل کی بات ہے رخصت بھی ہورہا ہے وہ آنکھوں کے سامنے
ڈوبا ہوا بھی ہے ترے بابا کا دل مگر امید صبح نو اسے آئی ہے تھامنے
https://x.com/SAfridiOfficial/status/1704257330194399688?s=20
شاہد آفریدی کی جذباتی پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور لوگوں نے اسے بیٹی کے لیے ایک باپ کے حقیقی احساسات قرار دیا۔ انشاء آفریدی کی شادی گزشتہ شب قومی کرکٹ ٹیم کے بولر شاہین شاہ آفریدی سے کراچی میں ہوئی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں