ایشین گیمزوالی بال ،پاکستان جنوبی کوریا کو شکست دیکرکوارٹر فائنل میں پہنچ گیا

پاکستان نے جنوبی کوریا کو دل چسپ مقابلے کے بعد 0-3 سے شکست دی-فوٹو: فائل

پاکستان نے افتتاحی میچ میں منگولیا اور دوسرے میچ میں چائنیز تائپے کو شکست دی تھی
کراچی: پاکستان نے ایشین گیمز والی بال ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی، سیمی فائنل کے لیے پاکستان کا مقابلہ قطر سے ہوگا۔موصولہ اطلاعات کے مطابق چین میں ہونے والے 19 ویں ایشین گیمز کے والی بال ٹورنامنٹ میں قومی ٹیم نے پول ڈی میں اپنا تیسرا لیگ میچ بھی جیت لیا۔پاکستان نے جنوبی کوریا کو دل چسپ مقابلے کے بعد 0-3 سے شکست دی، قومی ٹیم نے پہلا گیم 19-25سے جیتنے کے بعد دوسرے گیم میں 22-25 سے کامیابی اپنے نام کی۔قومی والی بال ٹیم نے تیسرے گیم میں 20- 25 سے فتح پاکر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی، پاکستان نے افتتاحی میچ میں منگولیا اور دوسرے میچ میں چائنیز تائپے کو شکست دی تھی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں