ٹیم میں تبدیلیاں، انضمام اور بابر نے کرکٹ کمیٹی کی تجاویز نظرانداز کردیں

کپتان بابر اعظم اور چیف سلیکٹر انضمام الحق کا مؤ قف تھا کہ زیادہ تبدیلیوں سے ٹیم کا کمبی نیشن متاثر ہوگا، ذکا اشرف- فوٹو: ویب

اس میٹنگ کے بعد حفیظ نے کرکٹ کمیٹی چھوڑ دی تھی
کراچی: انضمام الحق اور بابر اعظم نے ٹیم میں تبدیلیوں کے حوالے سے کرکٹ کمیٹی کی تجاویز نظرانداز کر دیں۔
پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف نے ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا کہ ہم نے ایشیا ءکپ کی کارکردگی کا جائزہ لیا، کرکٹ کمیٹی کے 2 سابق کپتانوں محمد حفیظ اور مصباح الحق نے ٹیم کیلئے ورلڈ کپ سے متعلق اپنے تجربے کی بنیاد پر مفید مشورے دیئے۔انہوں نے کہا کہ ناکام ہونے والے کھلاڑیوں کی جگہ دیگر کو شامل کرنے کی تجاویز سامنے آئیں تھیں جو مناسب بھی لگیں، البتہ کپتان بابر اعظم اور چیف سلیکٹر انضمام الحق کا مؤ قف تھا کہ زیادہ تبدیلیوں سے ٹیم کا کمبی نیشن متاثر ہوگا، ڈائریکٹر کرکٹ مکی آر تھر بھی ان کے ہم خیال تھے، ہم نے کپتان اور چیف سلیکٹر کی خواہش کا احترام کیا۔یاد رہے کہ اس میٹنگ کے بعد حفیظ نے کرکٹ کمیٹی چھوڑ دی تھی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں