بلغاریہ میں فلسطین کے نام سے منسوب انٹرنیشنل پارک کے ایک گوشے کا افتتاح

ایسی ہی ایک تقریب 14 ستمبر کو کولمبیا میں‘ریاست فلسطین’ اسٹریٹ کے نام سے ہوئی تھی-فائل :فوٹو

افتتاحی تقریب میں بلغاریہ پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر، ڈوبریچ کے میئر ، قومی کھلاڑیوں اور سفارتی اراکین شریک
ڈوبریچ: بلغاریہ میں فلسطین کے نام سے منسوب انٹرنیشنل پارک کے ایک گوشے کا افتتاح کردیا گیا ہے۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلسطین پارک کارنر کا افتتاح شمال مشرقی بلغاریہ کے شہر ڈوبریچ میں انٹرنیشنل پارک میں ہوا جس میں مقامی فلسطینی سفارت خانے کا عملہ بھی شامل تھا۔افتتاحی تقریب میں بلغاریہ کی پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر اور ڈوبریچ کے میئر نے شرکت کی جبکہ قومی کھلاڑیوں اور سفارتی اراکین بھی موجود تھے۔ فلسطین کارنر پر فلسطین کا جھنڈا لہرایا گیا اور ملک کی ثقافت کو سراہتے ہوئے کارنر کے آس پاس زیتون اور دیگر درخت لگائے گئے۔واضح رہے کہ فلسطینی کاز کی حمایت میں ایسی ہی ایک تقریب 14 ستمبر کو کولمبیا کے دارالحکومت بوگوٹا میں ‘ریاست فلسطین’ اسٹریٹ کے نام سے ہوئی تھی۔ جس میں ایک سڑک کو ریاست فلسطین کا نام دیا گیا تھا۔ تقریب کا آغاز دونوں ممالک کے قومی ترانوں سے ہوا اور فلسطینی سفیر رؤف المالکی نے سٹی کونسل کی تعریف کی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں