سعودی عرب میں پہلی بار کسی اسرائیلی وزیر کی اعلانیہ آمد

اسرائیل کے وزیر سیاحت سعودیہ میں اقوام متحدہ کی سیاحتی تنظیم کی کانفرنس میں شرکت کریں گے- فوٹو: فائل

یہ سعودی عرب میں اسرائیل کے کسی وزیر کا پہلا اعلانیہ دورہ ہے
یہ کسی اسرائیلی وزیر کا سعودی عرب کا پہلا دورہ ہے،سیاحت قوموں کے درمیان ایک پل ہے جو دِلوں کو جوڑنے اور اقتصادی ترقی کی صلاحیت رکھتا ہے
میں سعودیہ کے ساتھ تعاون، سیاحت اور اسرائیل کے خارجہ تعلقات کو آگے بڑھانے کے لیے کام کروں گا،اس اسرائیلی وزیر سیاحت ہایم کاٹز
تاہم سعودی حکومت کی جانب سے فوری طور پر اسرائیلی وزیر کے اس دورے کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی
ریاض: اسرائیل کے وزیر سیاحت ہایم کاٹز اقوام متحدہ کی ایک کانفرنس میں شرکت کے لیے سعودی عرب پہنچ گئے۔ یہ سعودی عرب میں اسرائیل کے کسی وزیر کا پہلا اعلانیہ دورہ ہے۔عرب میڈیا کے مطابق اس دورے سے وزیرِ سیاحت ہایم کاٹز سعودی عرب کا دورہ کرنے والے پہلے اسرائیلی وزیر بن گئے۔ اس دورے کی اہمیت یوں بھی بڑھ جاتی ہے کہ اسرائیل اور سعودیہ کے درمیان تعلقات کی بحالی ممکنہ طور پر جلد ہی ہونے والی ہے۔اقوام متحدہ کی عالمی سیاحتی تنظیم کے پروگرام میں شرکت کے لیے اسرائیلی وزیر سیاحت ہایم کاٹز وفد کے ہمراہ ریاض پہنچے ہیں۔اسرائیل کی جانب سے اس دورے کو سراہا جا رہا ہے اور اسرائیلی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ کسی اسرائیلی وزیر کا سعودی عرب کا پہلا دورہ ہے۔اس موقع پر اسرائیلی وزیر سیاحت ہایم کاٹز نے کہا کہ سیاحت قوموں کے درمیان ایک پل ہے جو دِلوں کو جوڑنے اور اقتصادی ترقی کی صلاحیت رکھتا ہے۔ میں سعودیہ کے ساتھ تعاون، سیاحت اور اسرائیل کے خارجہ تعلقات کو آگے بڑھانے کے لیے کام کروں گا۔تاہم سعودی حکومت کی جانب سے فوری طور پر اسرائیلی وزیر کے اس دورے کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔دوسری جانب سعودی عرب کے فلسطین اتھارٹی کے لیے گزشتہ برس مقرر کیے گئے پہلے سفیر نے آج اپنی سفارتی اسناد صدر محمود عباس کو پیش کردیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں