فیض آباد دھرنا کیس، آئی بی نے سپریم کورٹ میں نظرثانی درخواست واپس لینے کی استدعا کردی

ہم نظرثانی درخواست کا دفاع نہیں کرنا چاہتے، آئی بی

درخواست گزار شیخ رشید جیل میں ہیں اور ان سے رابطہ نہیں ہو رہا
ایڈووکیٹ امان اللہ کنرانی اب بلوچستان کے نگران وزیر قانون بن چکے ہیں، سپریم کورٹ میں شیخ رشید کے وکیل کی حیثیت سے پیش نہیں ہو سکتے،۔ایڈووکیٹ آن رکارڈ �
اسلام آباد: سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا نظر ثانی کیس میں اہم پیش رفت ہوگئی،انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) نے سپریم کورٹ سے نظرثانی درخواست واپس لینے کی اجازت مانگ لی۔
آئی بی نے سپریم کورٹ میں متفرق درخواست دائر کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ فیض آباد دھرنا نظر ثانی 28 ستمبر کو سماعت کیلئے مقرر ہے، آئی بی نظرثانی درخواست کا دفاع نہیں کرنا چاہتی، ہم اپنی نظرثانی درخواست واپس لینے چاہتے ہیں۔دوسری جانب درخواست گزار شیخ رشید احمد کے وکیل امان اللہ کنرانی نے بھی مقدمہ ملتوی کرنے کی استدعا کردی۔ ایڈووکیٹ امان اللہ کنرانی اب بلوچستان کے نگران وزیر قانون بن چکے ہیں۔ایڈووکیٹ آن رکارڈ کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا کہ امان اللہ کنرانی سپریم کورٹ میں شیخ رشید کے وکیل کی حیثیت سے پیش نہیں ہو سکتے، جبکہ درخواست گزار شیخ رشید جیل میں ہیں اور ان سے رابطہ نہیں ہو رہا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں