کس قانون کے تحت چیئرمین سینیٹ کے بھائی کو سرکاری گھر دیا گیا، اسلام آباد ہائیکورٹ

رازق سنجرانی 2008ء میں تعینات ہوئے، اس کے بعد ان کی کوئی توسیع ہوئی؟،جو بھی ریکارڈ ہے وہ جمع کروا دیں،عدالت-فوٹو: فائل

عدالت نے رازق سنجرانی کی بطور ایم ڈی سینڈک میٹلز کمپنی تعیناتی پر بھی سوالات اٹھا دیئے
اسلام آباد:اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیئرمین سینیٹ کے بھائی رازق سنجرانی کو سرکاری گھر کی غیرقانونی الاٹمنٹ کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ دوران سماعت وکیل نے بتایا کہ رازق سنجرانی نے الاٹ کیا گیا سرینڈر کر دیا ہے جس پر جسٹس بابر ستار نے ریمارکس دیئے اُنہیں اب گھر سرنڈر کرنے کا خیال کیسے آیا ہے؟ اِس کیس سے نظر آرہا ہے کہ اندر اور کیا کچھ ہو رہا ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین سینیٹ کے بھائی رازق سنجرانی کو سرکاری گھر کی الاٹمنٹ کا مکمل ریکارڈ طلب کرتے ہوئے کہا کہ وزارت ہاؤسنگ، پٹرولیم اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو ریکارڈ جمع کرائے کہ کس قانون کے تحت گھر دیا گیا تھا۔عدالت نے رازق سنجرانی کی بطور ایم ڈی سینڈک میٹلز کمپنی تعیناتی پر بھی سوالات اٹھا دیئے.وزارت پٹرولیم کے نمائندے نے بتایا کہ آغازِ حقوقِ بلوچستان کے تحت رازق سنجرانی کی سینڈک میٹلز کمپنی میں تعیناتی ہوئی جنہیں بعد میں ریگولر کر دیا گیا۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے بتایا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کی سفارش پر رازق سنجرانی کی تعیناتی ہوئی۔عدالت نے کہا کہ رازق سنجرانی 2008ء میں تین سال کیلئے تعینات ہوئےتھے، اس کے بعد ان کی کوئی توسیع ہوئی؟ جو بھی ریکارڈ ہے وہ جمع کروا دیں، 2008ء میں تین سالہ تعیناتی ہوئی اب تو 2023ء چل رہا ہے۔وزارت ہاؤسنگ کے نمائندے نے بتایا کہ کمپنی کو تین ماہ بعد ادائیگی کیلئے واؤچر دیا جاتا ہے۔جسٹس بابر ستار نے ریمارکس دیئے یہاں سیکریٹری گھروں کے لیے دھکے کھا رہے ہیں اور آپ واؤچر ایشو کر رہے ہیں؟ یہ ایک کمپنی ہے وزیراعظم، وزیراعلیٰ اور وزیر کا اس سے کوئی تعلق نہیں۔رازق سنجرانی کے وکیل نے کہا انہیں گھر خالی کرنے کیلئے کچھ مزید وقت دیا جائے۔ عدالت نے کہا سمجھنے کی کوشش کریں، آپ کے لیے بہتر یہی ہو گا کہ جلد از جلد وہ گھر خالی کر دیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں