بھارت، زیرجامہ میں سونا اسمگل کرنے والی خاتون گرفتار

بھارتی ایئرپورٹ پر خاتون کے بعد ایک مرد مسافر کے زیر جامہ سے بھی سونا برآمد، فوٹو: سوشل میڈیا

دبئی: بھارتی ہوائی اڈے پر زیرِ جامہ ایک کلو وزنی سونے کی اینٹ کے ٹکڑے چھپا کر اسمگل کرنے والی خاتون مسافر کو گرفتار کرلیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کوچی شہر میں کسٹمز ڈیپارٹمنٹ نے دبئی سے آنے والی پرواز کی ایک خاتون مسافر کو شک پر چیک کیا تو زیر جامہ سے سونے کی اینٹ کے 4 ٹکڑے برآمد ہوئے جن کا مجموعی وزن ایک کلو ہے۔ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس نے خاتون کو لینے کے لیے آنے والے 4 افراد کو بھی حراست میں لے لیا۔ ابھی یہ واضح نہیں کہ سونا کس معیار کا ہے اور اس کی مالیت کتنی ہوگی۔
اسی ایئرپورٹ پر شارجہ سے آنے والے ایک مسافر کے زیر جامہ سے بھی 500 گرام سونا برآمد ہوا۔ مذکورہ مسافر کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کیا گیا اور تفتیش جاری ہے۔ان دونوں واقعات میں صرف 4 سے 6 گھنٹے کا وقفہ ہے۔ ایک ہی ایئرپورٹ پر ایک ہی روز اور ایک ہی انداز سے سونا اسمگل کرنے کی کوشش کرنے والے دو الگ الگ مسافروں کی گرفتاری کا یہ پہلا واقعہ ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں