داماد جیسا ہے ، شاہ رخ خان کا ویرات کوہلی پر تبصرہ

شاہ رخ خان نے ویرات کوہلی کو داماد کہہ دیا- فوٹو:ویب ڈیسک

ویرات کوہلی سے بہت پیار ہے، وہ میرا اپنا ہے اور میں اُن کی کامیابی اور خوشحالی کے لیے دُعا کرتا ہوں،شاہ رخ خان
ممبئی: بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی پر تبصرہ کرتے ہوئے اُنہیں اپنا داماد کہہ دیا۔شاہ رخ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر اپنے مداحوں کے لیے سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا جس میں اُنہوں نے مداحوں کے دلچسپ سوالوں کے جواب دیئے۔ایک مداح نے شاہ رخ خان سے فرمائش کرتے ہوئے کہا کہ ‘سر! ویرات کوہلی کے بارے میں کچھ بولیں کیونکہ ہر روز ہم ان کے درمیان مداحوں کی جنگی پوسٹس دیکھ رہے ہیں’۔مداح کی فرمائش پر شاہ رخ خان نے کہا کہ ‘مجھے ویرات کوہلی سے بہت پیار ہے، وہ میرا اپنا ہے اور میں اُن کی کامیابی اور خوشحالی کے لیے دُعا کرتا ہوں’۔
شاہ رخ خان نے مزید کہا کہ ‘بھائی! داماد جیسا ہے ہمارا’۔
https://x.com/iamsrk/status/1706999330144715194?s=20
واضح رہے کہ سال 2018ء میں شاہ رخ خان نے اسکرین پر بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کا کردار ادا کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔بھارتی میڈیا کو انٹرویو کے دوران جب شاہ رخ خان سے سوال کیا گیا تھا کہ اگر موقع ملے تو وہ اسکرین پر کس کرکٹر کا کردار ادا کرنا چاہیں گے تو انہوں نے فوراً کوہلی کا نام لیا تھا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں