مریم نواز سے مشابہت رکھنے والی اماراتی وزیر کی ویڈیو وائرل

ویڈیو میں اماراتی وزیر کا اسٹائل بالکل مریم نواز جیسا ہے-فوٹو:ویب

کراچی: مریم نواز سے مشابہت رکھنے والی متحدہ عرب امارات کی وزیر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
متحدہ عرب امارات کی وزیر برائے بین الاقوامی تعاون ریم بنت ابراہیم الہاشمی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس کی وجہ ان کی مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز سے غیر معمولی مشابہت ہے۔


ویڈیو میں اماراتی وزیر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کررہی ہیں جبکہ ان کا بولنے کا انداز، لباس اور ہئیر اسٹائل بالکل مریم نواز کی طرح دکھائی دے رہا ہے۔ریم بنت ابراہیم کی وائرل ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین دلچسپ تبصرے کررہے ہیں۔ ایک صارف کا کہنا تھا کہ یہ معلوم نہیں کہ مریم نواز نے امارتی وزیر کی نقل کی یا وہ مریم نواز سے متاثر ہیں۔(ن) لیگ کے حامیوں کا کہنا ہے کہ اماراتی وزیر نے اسٹائلنگ کے معاملے میں مریم نواز کو کاپی کیا ہے جبکہ ن لیگ کے مخالفین نے مریم نواز کے بارے میں طنزیہ تبصرے کیے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں