پنجاب رواں سال 2 ارب ڈالر کا چاول ایکسپورٹ کرے گا

اگلے 2 سال میں پاکستان سے چاول کی برآمدات 5 ارب ڈالر تک پہنچ سکتی ہیں،محسن نقوی
لاہور: پنجاب حکومت نے کپاس کے بعد چاول کی فصل میں بھی اہم سنگ میل عبور کر لیا، پنجاب رواں سال 2 ارب ڈالر کا چاول ایکسپورٹ کرے گا، رواں سال ماضی کی نسبت 125 فیصد کپاس کی گانٹھیں زیادہ حاصل ہوں گی۔نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں چاول کی زیادہ پیداوار کے حصول کیلئے اہم اقدامات کی منظوری دی گئی، نگران وزیراعلیٰ نے کپاس کے نرخ کے استحکام اور اضافے کیلئے اقدامات کی ہدایت کی۔اجلاس میں دوران بریفنگ بتایا گیا کہ پنجاب سے گزشتہ سال 1 ارب ڈالر کا چاول ایکسپورٹ کیا گیا تھا، رواں برس چاول کی ایکسپورٹ میں گزشتہ برس کے مقابلے میں 100 فیصد اضافہ ہوگا۔نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے محکمہ زراعت کی کاٹن کے بعد چاول میں اہم سنگ میل عبور کرنے پر کاوشوں کو سراہا، محسن نقوی کا کہنا تھا کہ اگلے 2 سال میں پاکستان سے چاول کی برآمدات 5 ارب ڈالر تک پہنچ سکتی ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں