ثناء خان نے اپنے بیٹے کے ہمراہ پہلا عمرہ ادا کرلیا

الحمدللہ! اللہ تعالیٰ کے حکم سے ہم خوش قسمتی سے روضہ رسولﷺ میں داخل ہوئے: فوٹو انسٹاگرام

مذہب کی خاطر بالی ووڈ کو خیرباد کہنے والی سابقہ بھارتی اداکارہ ثناء خان کا بیٹے کیساتھ پہلا عمرہ
نام کا شخصیت پر بہت اثر پڑتا ہے اور وہ اپنے بیٹے کیلئے ایک ایسا نام چاہتی تھیں جو دینداری اور دیانتداری کی علامت ہو،ثناء خان
ممبئی: مذہب کی خاطر بالی ووڈ کو خیرباد کہنے والی سابقہ بھارتی اداکارہ ثناءخان اور مفتی انس نے اپنے بیٹے طارق جمیل کے ساتھ پہلا عمرہ ادا کرلیا ہے۔بالی ووڈ کی سابقہ اداکارہ ثنا خان نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر ایک خوبصورت ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اُنہوں نے اپنے شوہر مفتی انس اور بیٹے طارق جمیل کے ساتھ پہلا عمرہ ادا کیا اور روضہ رسولﷺ پر حاضری بھی دی۔ثناء خان نے ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ ‘الحمدللہ! اللہ تعالیٰ کے حکم سے ہم خوش قسمتی سے روضہ رسولﷺ میں داخل ہوئے’۔اُنہوں نے مزید کہا کہ ‘الحمدللہ! گورنر مدینہ منورہ کی دعوت پر ہم نے روضہ رسولﷺ پر حاضری دی’۔ثناء خان نے اپنے بیٹے طارق جمیل سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ ‘یہ آپ کی ہماری زندگی میں آنے کی برکت تھی کہ ہمیں یہ خاص موقع ملا’۔
واضح رہے کہ سابقہ بالی ووڈ اداکارہ ثناء خان نے 20 نومبر 2020ء کو بھارتی گجرات سے تعلق رکھنے والی کاروباری شخصیت مفتی انس سعید سے شادی کی تھی جس کے بعد وہ دونوں اکثر میڈیا کی شہہ سرخیوں میں رہتے ہیں۔اس جوڑے کے ہاں رواں سال 5 جولائی کو بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام اُنہوں نے طارق جمیل رکھا، اس حوالے سے ثناء خان کا کہنا تھا کہ نام کا شخصیت پر بہت اثر پڑتا ہے اور وہ اپنے بیٹے کیلئے ایک ایسا نام چاہتی تھیں جو دینداری اور دیانتداری کی علامت ہو۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں