وال اسٹریٹ جرنل نے پُرتشدد بھارتی دفاعی پالیسی کا راز فاش کردیا

2014ء میں بھارتی نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر نے دوسرے ممالک کوکھلم کھلا دھمکی دی -فوٹو: فائل

مودی راج میں ہمسایہ ممالک کے خلاف جھوٹے پرو پیگنڈوں میں بڑھاؤ دیکھنے میں آ یا ہے
بھارت ماضی میں بھی پاکستان کے خلاف گوریلا فورس تیار کرنے کے علاوہ دیگر ممالک میں مداخلت کرتا رہا ہے
نیو یارک: بااثر امریکی جریدے وال اسٹریٹ جرنل نے بھارت میں مودی سرکار کی پرتشدد دفاعی پالیسی کا پردہ فاش کردیا۔
جریدے کے مطابق مودی سرکار کے اقتدار میں آتے ہی بھارت کی دفاعی پالیسی نے پرتشدد رنگ اختیار کرلیا۔ 2014ء میں بھارتی نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر نے دوسرے ممالک کوکھلم کھلا دھمکی دی اور کہا گیا کہ اب ہم وہاں وار کریں گے جہاں سے جرم سرزد ہورہے ہیں۔جریدے کی رپورٹ کے مطابق بھارت نے اپنے من گھڑت الزامات کی بنیاد پر جوابی کارروائی کا نام استعمال کرکے دنیا بھر میں قتل و غارت پھیلانا شروع کر دیا۔ ہمسایہ ممالک پر دہشت گردی کے بے بنیاد الزام لگانا بھارتی ایجنسی را کی پرانی روش ہے۔ مودی راج میں ہمسایہ ممالک کے خلاف جھوٹے پرو پیگنڈوں میں بڑھاؤ دیکھنے میں آ یا ہے۔وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق کینیڈین وزیراعظم کے انکشافات کے بعد بھارت کی جارحانہ دفاعی پالیسی کھل کر دنیا کے سامنے آگئی۔ بھارت نے اپنا جاسوسی نیٹ ورک مغربی ممالک میں وسیع پیمانے پر پھیلا رکھا ہے اور مقامی ایجنٹس کی تعداد میں بھی اضافہ کردیا ہے۔ مودی حکومت کی جانب سے را کو کسی بھی ملک میں قتل جیسی کارروائیاں سرانجام دینے کی مکمل چھوٹ دے دی گئی ہے۔ بھارت ماضی میں بھی پاکستان کے خلاف گوریلا فورس تیار کرنے کے علاوہ دیگر ممالک میں مداخلت کرتا رہا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں