ظفروال ،نالہ ڈیک سے بھارتی ساختہ اینٹی ٹینک مائن برآمد

بھارتی ساختہ اینٹی ٹینک مائن 18 پونڈ وزنی ہے-فوٹو

بم ڈسپوزل سکواڈ نے موقع پر پہنچ کر مائن کو تحویل میں لے لیا ہے،مائن سیلابی پانی میں بہہ کر کھیتوں میں آ گیا تھا
ظفروال: ضلع نارووال کی تحصیل ظفروال نالہ ڈیک سے بھارتی ساختہ اینٹی ٹینک مائن برآمد ہوا ہے۔بھارتی ساختہ اینٹی ٹینک مائن نالہ ڈیک میں منگوال کے مقام پر برآمد ہوا، بھارتی ساختہ اینٹی ٹینک مائن 18 پونڈ وزنی ہے۔مائن سیلابی پانی میں بہہ کر کھیتوں میں آ گیا تھا، بم ڈسپوزل سکواڈ نے موقع پر پہنچ کر مائن کو تحویل میں لے لیا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں