میکسیکو میں تارکین وطن کے ٹرک کو حادثہ،10 ہلاک اور 25 زخمی

ٹرک میں چھپ کر کیوبا کے 35 تارکین وطن امریکا جارہے تھے، فوٹو: فائل

میکسیکو سٹی: میکسیکو میں تارکین وطن کو لے جانے والا ٹرک تیز رفتاری کے باعث الٹ گیا جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور 25 زخمی ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق میکسیکو کی مرکزی شاہراہ پر ایک ٹرک حادثے کا شکار ہوگیا جس میں 35 افراد کو خفیہ طور پر چھپایا گیا تھا۔ ان سب کا تعلق کیوبا سے تھا۔ریسکیوادارے نے امدادی کاموں کے دوران 10 افراد کی لاشیں نکالیں جب کہ 25 افراد کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جن میں سے 6 زخمیوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ یہ لوگ کیوبا سے میکسیکو پہنچے اور یہاں سے امریکا جانے کی کوشش کر رہے تھے۔ زخمیوں سے حاصل ہونے والی معلومات کی بنیاد پر انسانی اسمگلنگ میں ملوث گروہ کو پکڑیں گے۔یاد رہے کہ میکسیکو میں ایک ہفتے کے دوران غیر قانونی طور پر امریکا جانے کی کوشش میں تارکین وطن کو پیش آنے والا یہ دوسرا حادثہ ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں