پاکستان ورلڈکپ میں بھارت کو شکست دے گا، معروف کمنٹیٹر کی پیشگوئی

ورلڈکپ مقابلوں میں 7 بار ایک دوسرے کے مدمقابل آئی ہیں جہاں بھارت نے تمام میچز میں گرین شرٹس کو شکست دی -فوٹو: ویب

پاکستانی ٹیم عالمی مقابلوں بھارت کے خلاف پہلی فتح کی متلاشی ہے
انگلیںڈ کے سابق کرکٹر اور کمنٹیٹر مائیکل ایتھرٹن نے پیشگوئی کی ہے کہ پاکستان رواں سال آئی سی سی ورلڈکپ میں بھارت کو شکست سے دوچار کرے گا۔
روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ورلڈکپ مقابلوں میں 7 بار ایک دوسرے کے مدمقابل آئی ہیں جہاں بھارت نے تمام میچز میں گرین شرٹس کو شکست دی ہے جبکہ پاکستانی ٹیم عالمی مقابلوں پڑوسیوں کے خلاف پہلی فتح کی متلاشی ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے ایسا لگتا ہے کہ رواں سال پاکستان ون ڈے مقابلوں میں بھارت کو شکست دے گا اور ہوسکتا ہے کہ دونوں ٹیمیں سیمی فائنل یا فائنل کھیلتی ہوئی بھی دیکھائی دیں، یہ ٹورنامنٹ باقی ایونٹس سے زیادہ سنسنی خیز ہوگا۔مائیکل ایتھرٹن نے مزید کہا کہ 14 اکتوبر کو جب دونوں ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی تو احمد آباد کا اسٹیڈیم کھچا کھچ بھرا ہوگا اور ہوسکتا ہے کہ پاکستان اپنے حریف کو سرپرائز کردے۔واضح رہے کہ پاکستان ورلڈکپ میں اپنی مہم کا آغاز آج سے نیدرلینڈز کے خلاف میچ سے کرے گا جبکہ 14 اکتوبر کو روایتی حریف بھارت کے خلاف میدان میں اُترے گا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں