سپریم کورٹ میں پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیس کی سماعت آج ہو گی

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان میں پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیس کی سماعت آج ہو گی
سپریم کورٹ میں کیس سے متعلق اضافی دستاویزات جمع کرا دی گئیں جن میں پارلیمنٹ کارروائی کا ریکارڈ بھی شامل ہے۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیس کی فل کورٹ سماعت کرے گا، کارروائی براہ راست نشر کی جائے گی، اضافی دستاویزات درخواست گزار امیر خان کے وکیل خواجہ طارق رحیم کی جانب سے جمع کرائی گئی ہیں، متفرق درخواست میں سپریم کورٹ سے اضافی دستاویز کو منظور کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ سابق حکومت نے پریکٹس اینڈ پروسیجرایکٹ کے ذریعے چیف جسٹس کے اختیارات کو ریگولیٹ کیا تھا، قانون کے تحت ازخود نوٹس، بینچز کی تشکیل اورمقدمات کی فیکسشن کا اختیار 3 سینئر ججز کی کمیٹی کو دیا گیا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں