پاک بھارت میچ، محمد عامر کا ٹیم میں ایک تبدیلی کا مشورہ

شاداب خان اور اسامہ میر کی باؤلنگ میں بڑا فرق ہے،-فوٹو: فائل

میں اسامہ میر کو ٹیم کمبی نیشن میں لانے کی بات کروں گا
پاکستان کے سابق فاسٹ باؤلر محمد عامر نے بھارت کے خلاف میچ کے لیے ٹیم میں ایک تبدیلی کا مشورہ دے دیا۔
سابق فاسٹ باؤلر محمد عامر نے کا کہنا تھا کہ ہمیں درمیانی اوورز میں وکٹوں کی ضرورت ہوتی ہے اور اسامہ میر اس قسم کا باؤلر ہے جو فارم میں ہے اور وکٹیں لے رہا ہے۔ وہ تھوڑی بہت بیٹنگ بھی کرسکتا ہے۔محمد عامر نے کہا کہ میں اس بارے میں بات نہیں کروں گا کہ کس کو ٹیم سے باہر کیا جائے لیکن میں اسامہ میر کو ٹیم کمبی نیشن میں لانے کی بت کروں گا۔اس سے قبل سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھی شاداب خان کی جگہ اسامہ میر کو ٹیم میں شامل کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا تھا کہ اسامہ میر کی باؤلنگ میں بڑا فرق ہے اور باڈی لینگویج کے لحاظ سے اسامہ میر بہت بہتر ہے۔سابق کپتان شاہد آفریدی نے یہ بھی کہا تھا کہ شاداب پہلے رنز بنا لیتا تھا لیکن اب وہ ڈیلیور نہیں کر پا رہا۔واضح رہے کہ ورلڈ کپ 2023ء میں پاکستان اور بھارت کا گروپ میچ ہفتہ 14 اکتوبر کو احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں