ایشین بیس بال چیمپئن شپ: پاکستان نے فلسطین کو 3-12 سے شکست دیدی

اس سے قبل پہلے راؤنڈ کے گروپ میچ میں پاکستان نے تھائی لینڈ کو ہرایا تھا-

پلیسمنٹ راؤنڈ میں پاکستان اگلا میچ کل ہانگ کانگ کے خلاف کھیلے گا.
تائی پائے سٹی: ایشین بیس بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے فلسطین کو شکست دیکر ایونٹ میں مسلسل دوسری فتح حاصل کرلی۔
تائیوان میں جاری ایشین بیس بال چیمپئن شپ میں پلیسمنٹ راؤنڈ کے میچ میں پاکستان نے فلسطین کو 3-12 سے شکست دی، پاکستان کی جانب سے امجد اسلم ، عمیر امداد بھٹی اور امان خان نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا ہے جبکہ جبران، ذاکر، سمیر اور وسیم نے بھی نمایاں کھیل پیش کیا۔اس سے قبل پہلے راؤنڈ کے گروپ میچ میں پاکستان نے تھائی لینڈ کو ہرایا تھا، پلیسمنٹ راؤنڈ میں پاکستان اگلا میچ کل ہانگ کانگ کے خلاف کھیلے گا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں