اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں 6 شدت کا زلزلہ

زلزلے سے ملک کے کسی حصے سے تاحال جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں-

زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 6 ریکارڈ کی گئی اس کی گہرائی 213 کلومیٹر اور اس کا مرکز ہندوکش ریجن افغانستان تھا،زلزلہ پیما مرکز
لاہور : اسلام آباد ،لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں 6.0 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق زلزلے کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔خیبرپختونخوا کے اضلاع سوات اور اس کے گردونواح میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے، اس کے علاوہ کوہاٹ، مردان، اسلام آباد اور پشاور کے اطراف میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔صوبائی دارالحکومت لاہور، سرگودھا ، فیصل آباد ، شیخوپورہ، پاکپتن اور گوجرانوالہ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جبکہ ڈی آئی خان، بنوں، ہنگو، دیامر، پارا چنار، منڈی بہاءالدین، بھکر، نوشہرہ، مظفرآباد، وادی نیلم آزاد کشمیر میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 6 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 213 کلومیٹر تھی اور اس کا مرکز ہندوکش ریجن افغانستان تھا. زلزلے سے ملک کے کسی حصے سے تاحال جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں ۔
https://x.com/pmdgov/status/1745377779334672759?s=20

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں