قومی ہاکی ٹیم کو آج یورپ کا ویزا ملنے کا امکان

اس حوالے سے پاکستان ہاکی فیڈریشن پُرامید ہے کہ دوپہر یا شام تک ویزا مل سکتا ہے-

قومی ٹیم کو 20 مئی کو یورپ روانہ ہونا تھا جہاں ہاکی ٹیم ایک ہفتے ہالینڈ میں پریکٹس سیشن اور میچز کھیلے گی
اسلام آباد: پاکستان ہاکی ٹیم کو آج یورپ کا ویزا ملنے کا امکان ہے تاہم تاخیر کی وجہ سے ہالینڈ کے ساتھ شیڈول میچ متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ذرائع کا بتانا ہے کہ تاحال شینگن ویزا نہ ملنے کی وجہ سے پاکستان ہاکی ٹیم کی روانگی میں تاخیر ہورہی ہے جس کے باعث پاکستان اور ہالینڈ کے درمیان 22 مئی کو شیڈول میچ بھی متاثر ہوسکتا ہے۔اس حوالے سے پاکستان ہاکی فیڈریشن پُرامید ہے کہ دوپہر یا شام تک ویزا مل سکتا ہے۔قومی ٹیم کو 20 مئی کو یورپ روانہ ہونا تھا جہاں ہاکی ٹیم ایک ہفتے ہالینڈ میں پریکٹس سیشن اور میچز کھیلے گی۔بعدازاں قومی ٹیم ہالینڈ سے پولینڈ روانہ ہوگی جہاں نیشنز کپ کا آغاز 31 مئی سے ہوگا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں