کراچی میں دودھ کی قیمت میں 20 روپے فی کلو اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

کمشنر نے دودھ کی قیمت میں اضافہ اس یقین دہانی سے مشروط کیا ہے کہ دودھ ہر قسم کی ملاوٹ سے پاک ہوگا-

اجلاس کو یقین دلایا گیا کہ دودھ کی ملاوٹ کیخلاف خود مہم چلائیں گے اور کنزیومرز کو معیاری دودھ کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے، کوئی خلاف ورزی کرے گا اس کو روکیں گے یا انتظامیہ کو اس کی نشاندہی کریں گے
کراچی: شہر قائد کراچی میں دودھ کی قیمت میں 20 روپے فی کلو اضافہ کر دیا گیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری ہو گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کمشنر کراچی نے شہر قائد میں ڈیری فارمرز کا مطالبہ منظور کرتے ہوئے دودھ کی فی کلو قیمت میں 20 روپے اضافہ کر دیا ہے جس کے بعد دودھ کی نئی قیمت 200 سے بڑھ کر 220 روپے ہو گئی ہے جبکہ ہول سیلرز کیلئے دودھ کی قیمت 205 روپے فی کلو مقرر کر دی ہے۔کمشنر کراچی کی جانب سے دودھ کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، کمشنر نے دودھ کی قیمت میں اضافہ اس یقین دہانی سے مشروط کیا ہے کہ دودھ ہر قسم کی ملاوٹ سے پاک ہوگا، سرکاری نرخ کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔کمشنر کراچی کی صدارت میں ڈپٹی کمشنرز، فارمرز ہول سیلرز اور ریٹیلرز صارفین کے نمائندوں کا اجلاس منعقد ہوا جس میں دودھ کی نئی سرکاری قیمت تمام عہدیداروں کی رضا مندی سے مقرر کی گئی ہے۔اجلاس کو یقین دلایا گیا کہ دودھ کی ملاوٹ کیخلاف خود مہم چلائیں گے اور کنزیومرز کو معیاری دودھ کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے، کوئی خلاف ورزی کرے گا اس کو روکیں گے یا انتظامیہ کو اس کی نشاندہی کریں گے اور اس کیخلاف کارروائی میں انتظامیہ کی معاونت کریں گے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں