یورو کپ 2024ء،فرانس کو شکست دے کر سپین فائنل میں پہنچ گیا

یورو کپ 2024ءکا دوسرا سیمی فائنل انگلینڈ اور ہالینڈ کے درمیان کھیلا جائیگا-

یونخ میں کھیلے گئے سیمی فائنل میں فرانس کے کھلاڑی رنڈال کولو نے میچ کے آٹھویں منٹ میں گول کرکے سپین کے خلاف برتری حاصل کرلی، 21 ویں منٹ میں سپین کے 16 سالہ لامین یمل نے شاندار گول کرکے سکور ایک ایک سے برابر کر دیا،
سپین نے فرانس کے خلاف دوبارہ اٹیک کرتے ہوئے 25 ویں منٹ میں اڈینیئل اولمو نے شاندار گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلوائی جو کہ میچ ختم ہونے تک برقرار رہی
میونخ: (ویب ڈیسک) یورو کپ 2024ء کے پہلے سیمی فائنل میں سپین نے فرانس کو 2-1 سے شکست دے کر ایونٹ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔میونخ میں کھیلے گئے سیمی فائنل میں فرانس کے کھلاڑی رنڈال کولو نے میچ کے آٹھویں منٹ میں گول کرکے سپین کے خلاف برتری حاصل کی۔سپین کے خلاف فرانس کی یہ برتری زیادہ دیر نہ رہ سکی، میچ کے 21 ویں منٹ میں سپین کے 16 سالہ لامین یمل نے شاندار گول کرکے سکور ایک ایک سے برابر کر دیا۔سپین نے فرانس کے خلاف دوبارہ اٹیک کرتے ہوئے 25 ویں منٹ میں ایک اور گول سکور کیا، سپین کے اڈینیئل اولمو نے شاندار گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلوائی جو کہ میچ ختم ہونے تک برقرار رہی۔یاد رہے کہ یورو کپ کا دوسرا سیمی فائنل انگلینڈ اور ہالینڈ کے درمیان کھیلا جائیگا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں