برینڈن مک کیلم انگلینڈ کے نئے وائٹ بال کوچ مقرر

برینڈ مک کیلم اپنی ذمہ داری بطور وائٹ بال کوچ جنوری 2025ء سے سنبھالیں گے-فوٹو: فائل

لندن: نیوزی لینڈ کے سابق کپتان برینڈن مک کیلم کو انگلینڈ کا نیا وائٹ بال ہیڈ کوچ مقرر کردیا گیا۔ مک کیلم انگلش ٹیم کے ساتھ بطور ٹیسٹ کوچ پہلے ہی خدمات انجام دے رہے ہیں۔منگل کے روز معاہدے کے متعلق کیے جانے والے اعلان کے مطابق برینڈن مک کیلم اب 2027ء تک( بشمول جنوبی افریقا میں منعقد ہونے والے آئندہ 50 اوور ورلڈ کپ) انگلینڈ کی وائٹ بال کرکٹ میں کوچنگ کریں گے۔ اس دوران وہ ٹیسٹ ٹیم کی کوچنگ بھی جاری رکھیں۔برینڈ مک کیلم اپنی ذمہ داری بطور وائٹ بال کوچ جنوری 2025ء سے سنبھالیں گے۔ اس دوران رواں ماہ آسٹریلیا کے خلاف منعقد ہونے والی ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز اور نومبر میں کریبیئن میں ہونے والے وائٹ بال ٹور میں انگلش ٹیم کے قائم مقام ہیڈ کوچ انگلینڈ کے سابق اوپر مارکس ٹریسکوتھک ہوں گے۔برینڈن مک کیلم کے ساتھ انگلنڈ کرکٹ بورڈ نے یہ معاہدہ جولائی میں میتھیو پوٹس کو گزشتہ برس ہونے والے 50 اوور ورلڈ کپ اور رواں برس ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ میں خراب کارکردگی پر ہٹائے جانے کے بعد کیا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں