اولی پوپ نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا منفرد ریکارڈ بنادیا

اولی پوپ 47 ٹیسٹ میچ کھیل چکے ہیں جس میں انہوں نے 7 سنچریوں کی مدد سے 2881 رنز اسکور کیے-فوٹو: گیٹی امیجز

لندن: انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان اولی پوپ نے ٹیسٹ کرکٹ کی 147 سالہ تاریخ کا منفرد ریکارڈ بنادیا۔
اولی پوپ نے جمعہ کو سری لنکا کے خلاف اوول میں تیسرے ٹیسٹ میں شاندار سنچری اسکور کی جس کے بعد وہ ٹیسٹ کرکٹ کی 147 سالہ تاریخ کے پہلے کھلاڑی بن گئے جنہوں نے اپنے ٹیسٹ کرکٹ کی پہلی 7 سنچریاں 7 مختلف ملکوں کے خلاف بنائی ہیں۔اولی پوپ انگلینڈ کی جانب سے 47 ٹیسٹ میچ کھیل چکے ہیں جس میں انہوں نے 7 سنچریوں کی مدد سے 2881 رنز اسکور کیے۔اولی پوپ نے سری لنکا کے خلاف سنچری سے قبل جنوبی افریقا، نیوزی لینڈ، پاکستان، آئرلینڈ، بھارت اور ویسٹ انڈیز کے خلاف ایک، ایک سنچری اسکور کی تھی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں