بنگلادیش سے سیریز ہارنے کے بعد پاکستان کی ٹیسٹ چیمپئن شپ رینکنگ میں تنزلی

پاکستان فائنل کی دوڑ سے الگ نہیں ہوا لیکن حتمی مراحل میں اس کی رسائی کے امکان غیر روشن ہیں-فوٹو: کرک انفو

کراچی: پاکستان نے بنگلا دیش کے خلاف سیریز میں دونوں میچز ہارنے کے بعد آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں 24 اہم پوائنٹس گنوا دیے اور رینکنگ میں تنزلی کا شکار ہوکر 8 ویں پوزیشن پر چلا گیا۔پاکستان کے چیمپئن شپ کے فائنل میں رسائی کے امکانات معدوم ہیں، دوسری جانب بنگلہ دیش نے سیریز میں غیر متوقع کامیابی کے ساتھ ہی چیمپین شپ کی رینکنگ میں چوتھی پوزیشن حاصل کر لی۔ چیمپین شپ میں میچ جیتنے والے پوائنٹس کی اوسط کی بنیاد پر اس وقت بھارت رینکنگ میں سرفہرست اور دفاعی چیمپئن آسٹریلیا دوسرے نمبر پر ہے، نیوزی لینڈ تیسرے ،انگلینڈ پانچویں، جنوبی افریقہ چھٹے، سری لنکا ساتویں اور ویسٹ انڈیز نویں اور آخری نمبر پر ہے، رینکنگ میں ٹاپ دو ٹیموں کے درمیان فائنل لارڈز کے تاریخ میدان پر کھیلا جائے گا، پاکستان نے اب تک چیمپین شپ میں 7 میچز میں سے محض2 میں کامیابی پائی ہے جبکہ7 مقابلوں میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا، 16 پوائنٹس حاصل کرنے والی پاکستان کرکٹ ٹیم کی اوسط 19.05 ہے، پاکستان فائنل کی دوڑ سے الگ نہیں ہوا لیکن حتمی مراحل میں اس کی رسائی کے امکان غیر روشن ہیں،واضح رہے کہ آئی سی سی ٹیسٹ چیمپین شپ میں میچ جیتنے والی ٹیم 12 پوائنٹس حاصل کرتی ہے، میچ ٹائی ہونے پر دونوں ٹیمیں6،6 جبکہ میچ ڈرا ہونے پر 4،4 پوائنٹس حاصل کرتی ہیں، پاکستان سلو اوور ریٹ کے سبب 8 پوائنٹس گنوا چکا ہے، ہر سلو اوور پر ایک پوائنٹ نفی ہوتا ہے، چیمپین شپ کا پہلا فاتح جنوبی افریقہ رہا جبکہ بھارت اور اسٹریلیا 2،2 مرتبہ یہ اعزاز حاصل کر چکے ہیں، پاکستان، نیوزی لینڈ، سری لنکا اور ویسٹ انڈیز ایک ایک مرتبہ ٹیسٹ چیمپین رہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں