کرکٹ میں ناقص کارکردگی کے بعد باکسنگ سے پاکستان کیلئے اچھی خبر

عائشہ ممتاز نے کوارٹر فائنل میچ میں سری لنکن باکسر کو ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی-فوٹو: ویب

لاہور: کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی کے بعد باکسنگ کے میدان سے اچھی خبر سامنے آگئی۔
ابوظہبی میں جاری ایشین جونئیر ویمن باکسنگ چیمپیئن شپ میں پاکستان کی خاتون باکسر عائشہ ممتاز نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔عائشہ ممتاز نے کوارٹر فائنل میچ میں سری لنکن باکسر کو ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی، جہاں قومی باکسر کا مقابلہ بھارت کی جونی سے 6 ستمبر کو ہوگا۔پاکستان باکسنگ فیڈریشن نے عائشہ ممتاز کی کامیابی کو پاکستان باکسنگ کے لئے خوش آئند قرار دیا ہے اور امید ظاہرکی ہے کہ عائشہ سیمی فائنل میں بھی کامیابی پائیں گی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں