بیگم نصرت بھٹو نے آمریت کے خلاف دلیرانہ جدوجہد پر مادر جمہوریت کا خطاب حاصل کیا: نیر بخاری

آئین کی بالادستی اور پارلیمنٹ کی عزت و توقیر کے مشن پر قائم رہنے کا عہد کرتے ہیں

اسلام آباد:(جاگیرنیوز) سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی سید نیر حسین بخاری کا مادر۔جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کے یوم وفات پر پیغام میں کہا ہے کہ بیگم نصرت بھٹو نے آئین شکن اور غاصب ٹولے کیخلاف تحریک بحالی جمہوریت کی بنیاد رکھی مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو نےجمہوریت پر شبخون نامنظور کا نعرہ بلند کیا نیر بخاری نے مزید کہا ہے کہ آمریت کے خلاف دلیرانہ جدوجہد پر مادر جمہوریت کا خطاب حاصل کیاآئین شکن اور جمہوریت دشمنوں کے خلاف مردانہ وار میدان عمل میں نکلیں بانی تحریک بحالی جمہوریت بیگم نصرت کو پی پی ہی کارکن اور جمہوریت پسند قوتیں خراج عقیدت پیش کرتی ہیں. سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی سید نیر بخاری نے کہا ہے کہ آئین کی بالادستی اور پارلیمنٹ کی عزت و توقیر کے مشن پر قائم رہنے کا عہد کرتے ہیں

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں