ہری پور: مائننگ میں بلاسٹنگ کے دوران مزدورپتھروں کے نیچے دب کر جاں بحق

جاں بحق ہونے والے کی شناخت احمد دین کے نام سے ہوئی جو شانگلہ کا رہائشی بتایا جاتا ہے

ہری پور:(جاگیرنیوز) پہاڑوں پر مائننگ میں بلاسٹنگ کے دوران مزدور بھاری پتھروں کے نیچے دب کر جاں بحق ہوگیا۔
پولیس ذرائع کےمطابق واقعہ تھانہ بیڑ کے علاقے کھارن میں پیش آیا،جاں بحق ہونے والے کی شناخت احمد دین کے نام سے ہوئی جو شانگلہ کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔پولیس کا مزید کہنا تھا کہ مرنے والے مزدور کی لاش ٹراما سینٹر منتقل کر دی جبکہ مقدمہ درج کرکے مختلف زاویوں سے تفتیش کا آغاز کردیا گیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں