افریقی باؤلر سے جھڑپ پر بابر اعظم نے خاموشی توڑ دی

اُس وقت مجھے غصہ آگیا تھا مگر یہ کرکٹ ہے جس میں سب بھول کر آگے بڑھنا ہوتا ہے، بلے باز

کیپ ٹاؤن:(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر آعظم نے کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کے دوران افریقی باؤلر مولڈر سے ہونے والے تنازع پر خاموشی توڑ دی۔
کیپ ٹاؤن اسٹیڈیم میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے بابر آعظم نے پہلی اننگز میں ناکامی اور دوسری اننگز میں حکمت عملی تبدیل کرنے سمیت دیگر امور پر بات کی۔ایک سوال کے جواب بابر آعظم نے کہا کہ ’اُس وقت غصہ آگیا تھا کیونکہ وہ لمحہ ہی ایسا تھا‘۔انہوں نے اپنی بات کو مسکراتے ہوئے مزید بڑھایا اور کہا کہ یہ چیزیں کرکٹ کا حصہ ہیں اور انہیں ہم ان کے ساتھ ہی سب بھول کر آگے بڑھتے ہیں۔بابر آعظم نے کہا کہ پہلی اننگز میں بدقسمتی سے ٹیم اچھا کھیل پیش نہیں کرسکی تاہم دوسری اننگز میں کوئی حکمت عملی تبدیل نہیں کی اور ہم کوچ کی ہدایت کے مطابق کھیل رہے تھے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں