سابق بھارتی کرکٹر یوسف پٹھان نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی

وسف پٹھان سال 2007ء میں ٹی 20 ورلڈ کپ اور2011ء میں ایک روزہ ورلڈ کپ جیتنے والی بھارتی ٹیم کا حصہ تھے
مکہ مکرمہ: (ویب ڈیسک) سابق بھارتی کرکٹر یوسف پٹھان نے بیٹے کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کر لی۔
فوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر یوسف پٹھان نے اپنے بیٹے عیان پٹھان کے ہمراہ مکہ مکرمہ میں خانہ کعبہ کے سامنے کی تصاویر شیئر کی ہیں۔اپنے پیغام میں یوسف پٹھان نے کہا کہ الحمدللہ! حالیہ دنوں میں اپنی فیملی اور دوستوں کے ہمراہ عمرہ کرنے کی سعادت حاصل ہوئی ہے، اللہ تعالیٰ ہماری دعاؤں اور کوششوں کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔خیال رہے کہ یوسف پٹھان سال 2007ء میں ٹی 20 ورلڈ کپ اور2011ء میں ایک روزہ ورلڈ کپ جیتنے والی بھارتی ٹیم کا حصہ رہے ہیں۔
انہوں نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کی ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی طرف سے کھیلتے ہوئے بھی اپنی بیٹنگ کے جوہر دکھائے، وہ معروف بھارتی کرکٹر عرفان پٹھان کے بڑے بھائی ہیں۔