ملتان ٹیسٹ سپنرز کے نام، 40 میں سے 34 وکٹیں لے اڑے
جو میل واریکن نے 10، ساجد خان نے 9 شکار کیے، نعمان علی کی 6 اور ابرار احمد نے 5 وکٹیں اپنے نام کیں
ملتان: (جاگیرنیوز) ملتان ٹیسٹ میں سپنرز کا پلڑا بھاری رہا، پورا میچ اڑھائی دن اور 177.2 اوورز میں سمٹ گیا، 40 میں سے 34 وکٹیں سپنرز کے نام رہیں۔
جو میل واریکن نے 10، ساجد خان نے 9 شکار کیے، نعمان علی کی 6 اور ابرار احمد نے 5 وکٹیں اپنے نام کیں، ویسٹ انڈیز کی تمام 20 وکٹیں پاکستانی سپنرز نے حاصل کیں، پاکستانی ٹیم میں شامل واحد پیسر خرم شہزاد نے محض ایک اوور کرایا۔ویسٹ انڈیز کے بیٹرز دونوں اننگز میں کل ملا کر 61.5 اوورز وکٹ پر ٹھہر سکے، ساجد خان مین آف دی میچ قرار پائے، ساجد خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پچ میں باؤنس تھا، جس کا فائدہ ہوا۔
بڑی جیت کا بڑا جشن مناتے ہوئے محمد رضوان اور بابر اعظم نے بھی ساجد خان کے ساتھ جشن منانے کا انداز اپنایا، ساجد خان نے جو کہا کر دکھایا، گزشتہ روز پریس کانفرنس میں کہا تھا 5 وکٹیں حاصل کیں تو بابر اعظم اور محمد رضوان بھی میرا سیلبریشن سٹائل اپنائیں گے۔