سول ایوی ایشن کی چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب کے دوران فلائی پاسٹ کیلئے ائیرلائنز کو ہدایات

یہ ہدایات کراچی ائیرپورٹ پر کمرشل پروازوں کی آمد کے دوران احتیاطی تدابیر کو یقینی بنانے کے لیے جاری کی گئی ہیں
کراچی:(جاگیرنیوز)چیمپئنز ٹرافی کی کراچی میں افتتاحی تقریب کے دوران پاک فضائیہ کے طیاروں کی فلائی پاسٹ کے پیش نظر سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے ائیرلائنز کو اہم ہدایات جاری کی ہیں۔
یہ ہدایات کراچی ائیرپورٹ پر کمرشل پروازوں کی آمد کے دوران احتیاطی تدابیر کو یقینی بنانے کے لیے جاری کی گئی ہیں۔سی اے اے کے نوٹم کے مطابق ائیرلائنز کو اضافی ایندھن رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ فلائی پاسٹ کے دوران کسی بھی قسم کی مشکلات سے بچا جا سکے۔ یہ پہلی بار ہوگا کہ چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب کے دوران پاک فضائیہ کا فلائی پاسٹ ہوگا۔سی اے اے نے مزید بتایا کہ فلائی پاسٹ کے دوران مخصوص ائیر کوریڈور بند ہو جائے گا۔ یہ کوریڈور 17 سے 19 فروری تک دوپہر 2:30 بجے سے 3:00 بجے تک ریہرسل اور فلائی پاسٹ کے لیے مصروف رہیں گے۔ ائیرلائنز کو اس مدت کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ ائیر ٹریفک میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ ہو۔