آئی سی سی ون ڈے رینکنگ ، قومی کھلاڑیوں کی تنزلی

بھارت کے شھبمن گل ون ڈے بیٹرز کی رینکنگ میں پہلی، پاکستان کےبابراعظم دوسری پوزیشن پر براجمان ہیں

دبئی: (ویب ڈیسک) آئی سی سی نے ون ڈے پلئیرز اور بولرز رینکنگ جاری کردی، فخرزمان تین درجے تنزلی کے بعد 18 ویں، رضوان 4 درجے تنزلی کے بعد 20 نمبر پر چلے گئے۔
بھارت کے شھبمن گل ون ڈے بیٹرز کی رینکنگ میں پہلی، پاکستان کےبابراعظم دوسری پوزیشن پر براجمان ہیں جبکہ بھارت کےویرات کوہلی ایک درجے ترقی کے بعد 5 ویں نمبر پر آ گئے ۔نیوزی لینڈ کےول ینگ 8 درجےترقی کے بعد 14 ویں نمبرپرآگئے،انگلینڈ کے بین ڈکٹ 27 درجےترقی کے بعد 17 ویں نمبر پر آ گئے، فخر زمان تین درجےتنزلی کےبعد 18 ویں اورمحمد رضوان 4 درجےتنزلی کےبعد 20 ویں نمبر پر چلے گئے۔ون ڈے بولرز کی رینکنگ میں سری لنکا کے مہیش تھیکشانا پہلے نمبر پر برقرار ہیں، پاکستان کے شاہین آفریدی کی رینکنگ میں پانچ درجے تنزلی 9 ویں نمبر پرچلے گئے، آسٹریلیا کے ایڈم زمپا دو درجے ترقی کے بعد ٹاپ ٹین میں آگئے ایڈم زمپاکارینکنگ میں 10 واں نمبر ہے۔اس کےعلاوہ ون ڈے آل راؤنڈرز میں افغانستان کے محمد نبی کا پہلا نمبر برقرار ہے، نیوزی لینڈ کے مائیکل بریسویل 26 درجے ترقی کے بعد 11 ویں نمبر پر آ گئے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں