گھر میں عمومی استعمال ہونے والی یہ ادویات دماغی مرض سے بچا سکتی ہیں

جو لوگ یہ دوائیں طویل عرصے تک کھاتے ہیں ان میں ڈیمنشیا ہونے کا خطرہ 12 فیصد کم ہوتا ہے

اسلام آباد:(ویب ڈیسک)ایک نئی تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ عام دوائیں جیسے اسپرین یا آئبوپروفین ڈیمنشیا جیسے دماغی مرض سے بچانے میں مدد کر سکتی ہیں۔
محققین نے جرنل آف دی امریکن جیریاٹرکس سوسائٹی میں رپورٹ کیا ہے کہ یہ دو ادویات دماغ کی حفاظت میں مدد کر سکتی ہیں جو سوزش کو ختم کر کے ڈیمنشیا کا خطرہ کم کرسکتی ہیں۔محققین نے پایا کہ جو لوگ یہ دوائیں طویل عرصے تک کھاتے ہیں ان میں ڈیمنشیا ہونے کا خطرہ 12 فیصد کم ہوتا ہے۔سینئر محقق ڈاکٹر ایم عرفان اکرام نے ایک نیوز ریلیز میں کہا کہ ہمارا مطالعہ ڈیمنشیا کے خلاف انسداد سوزش والی ادویات کے ممکنہ حفاظتی اثرات کے ثبوت فراہم کرتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس ثبوت کو مزید مستحکم کرنے اور ممکنہ طور پر بچاؤ کی حکمت عملی تیار کرنے کے لیے مزید مطالعات کی ضرورت ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں