بجلی بم گرانے کی تیاری، 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان

نیپرا اتھارٹی اضافے سے متعلق درخواست کی سماعت 26 اپریل کو کرے گی-

اسلام آباد: مہنگائی سے پریشان عوام پر مزید بوجھ ڈالنے کی تیاری کرلی گئی۔
سی پی اے نے نیپرا سے ایک ماہ کے لیے بجلی فی یونٹ 2 روپے 94 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کردی، اضافہ مارچ کے مہینے کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ مارچ میں ہائیڈل سے 27.63 فیصد جبکہ کوئلے سے 10.74 فیصد اورایل این جی سے 20.67 فیصد پیداوار ہوئی۔درخواست کے متن میں درج ہے کہ مارچ میں نیوکلئیر سے 25.79 فیصد بجلی پیدا کی گئی جبکہ ونڈ سے 2.55 فیصد اور سولر سے 1.37 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔ بجلی کی پیدوار پر تقریباً 73 ارب روپے لاگت آئی۔واضح رہے نیپرا اتھارٹی اضافے سے متعلق درخواست کی سماعت 26 اپریل کو کرے گی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں