آزادیئ صحافت کا عالمی دن

تحریر :رابعہ نصیر احمد

3 مئی آزادیئ صحافت عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اس دن کو منانے کا مطلب شعبہ صحافت میں بے شمار قربانیاں دینے والے صحافیوں کو خراج عقیدت پیش کرنا اور حق و سچ کے لیے لڑنے والے صحافیوں کی ہمت و جذبہ کو سراہنا۔ کہ ایک سچے صحافی کے قلم اور کیمرے میں کس قدر طاقت ہوتی ہے کہ جو انصاف مظلوم و غریب عوام کو عدالتوں، قانونی اداروں میں نہیں ملتا وہاں ایک صحافی آواز بنتا ہے۔
میڈیا و صحافت کی ذریعے ہی لوگ دنیا بھر سے خبر رساں ہوتے ہیں اور آج اس دن کو منانے کا مقصد بھی یہی ہے کہ معاشرے میں ہونے والے جرائم پیشہ مقدمات اور بے جا ظلم سے میڈیا کو آزاد و با اختیار کیا جائے۔
ماضی سے لے کر اب تک سچ پر قائم رہنے والے صحافیوں کو ظلم و تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ دیکھا جائے تو رواں ماہ کئی صحافیوں پر زمین تنگ کر دی گئی، مار دیا گیا جن میں نامور صحافی شخصیت ارشد شریف سر فہرست رہے ہیں جنہیں 24/10/2022 کو امریکہ کے شہر کینیا میں شہید کر دیا گیا اور لواحقین اب تک انصاف کے دروازے کھٹکھٹا رہے ہیں مگر دوسروں کے حقوق پر لڑنے والے دوسروں کو اپنی قلم سے انصاف دلوانے والا آج خود انصاف کا منتظر نظر آتا ہے۔
ایسے کئی بے شمار واقعات جو تاریخ بیان کرتی ہے کہ کس طرح سچ پر قائم صحافت کو دبایا گیا کوڑے مارے گئے تپتی دھوپ میں ریت پر لٹایا گیا بے وجہ سزائیں دی گئیں۔
اسی طرح بڑے بڑے ٹاک شوز و اخبارات میں اینکرز کو دبایا جارہا ہے جہاں چینلز کی پالیسیوں کے خلاف بات کی جائے۔
اس سے یہ تاثر پیدا ہوتا ہے کہ میڈیا آزاد تو ہے مگر آزادی نہیں۔ یعنی اگر رائٹرز، کالمسٹ، صحافی اپنی قلم حق و سچ کے لیے استعمال نہیں کر سکتے تو صحافت کے لئے آزادئ صحافت کا الفاظ استعمال کرنا جرم ہی ہوگا۔اج ہم عالمی سطح پر آزادئ صحافت تو منا رہے ہیں مگر سوال یہ ہے کہ کیا صحافت آزاد ہے؟ کیا میڈیا آزاد ہے؟کیا میڈیا حقیقی حق رائے رکھتی کئی نظر آتی ہے معاشرے میں؟؟
صحافیوں کے لیے ایک دن ہی مختص کیوں! صحافت کا عالمی دن منانے سے ایک صحافی آزاد نہیں ہوسکتا معاشرے میں صحافیوں کے حقوق کو نظر انداز کرنے کے بجائے مکمل حقوق، تحفظ و مکمل حق آزادئ رائے ہونی چاہیے۔ تاکہ کسی جرنلسٹ، کسی میڈیا پرسن کو کسی کے خلاف آواز بلند کرنے اور کسی کی آواز بننے کے لئے سوچنا نہ پڑے۔
تمام صحافی برادری اور میڈیا سے منسلک جو پوری ایمانداری سے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں آج کے عالمی دن کے موقع پر آپ سب کو آزادئ صحافت مبارک۔

رابعہ نصیر احمد

50% LikesVS
50% Dislikes

87 تبصرے “آزادیئ صحافت کا عالمی دن

  1. Классификации норм права Санкция — это часть нормы права, в которой указаны правовые последствия: негативные либо позитивные. В уголовном и административном праве негативные санкции сформулированы как вид и мера наказания. Трудовое право и ряд других отраслей в качестве позитивных санкций предусматривают поощрительные меры.

اپنا تبصرہ بھیجیں