اسپین ،کارگو بحری جہاز سے 4500 کلو منشیات پکڑی گئی، 15 افراد گرفتار
میڈرڈ : اسپین میں مال بردار بحری جہاز سے 4500 کلو منشیات پکڑ ی گئی، پولیس نے 15 افراد کو گرفتار کرلیا جن میں 13 پاکستانی بھی شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق جہاز کو کینری جزائر کے ساحل سے پکڑا گیا ہے جہاں 4500 کلو کوکین جنوبی امریکا سے یورپ لے جائی جارہی تھی ، کارروائی میں تمام ملوث 15 ارکان گرفتار کئے گئے ہیں جن میں 13 پاکستانی اور دو البانوی باشندے شامل ہیں۔برازیل سے روانہ ہونے والے اس جہاز نے فروری کے وسط میں لٹویا پہنچنا تھا۔
یہ آپریشن بین الاقوامی تعاون کے نتیجے میں کیا گیاہے جس میں منشیات کی غیر قانونی اسمگلنگ میں مشتبہ جہاز کے ممکنہ ملوث ہونے کا تعین کیا گیا۔
Load/Hide Comments