فٹ بال میچ میں شاہد کلب لالہ موسیٰ نے فرئنڈز کلب وزیر آباد کو 1-2 گول سے ہرا دیا
مہمانان خصوصی یاسین بٹ، سید قنیویز شاہ اور شہباز گولڑوی جیتنےوالی ٹیم کے کپتان کوونر ٹرافی دے رہے ہیں،-فوٹو:واٹس ایپ
پہلے ہاف کے 25 ویں منٹ میں سید عامر رضا نے نعمان کے عمدہ پاس پر گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی
اسلام آباد (رانا تنویر احمد) شاہد کلب لالہ موسیٰ نے فرئنڈز کلب وزیر آباد کو ایک سخت مقابلے کے بعد نمائشی فٹ بال میچ 1-2 گول سے ہرا دیا۔ میچ کی اختتامی تقریب کے مہمانان خصوصی سماجی وسیاسی راہنما یاسین بٹ، سید قنیویز شاہ اور شہباز گولڑوی نے میچ میں کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن گجرات چویدری نزیر احمد اور پنجاب فٹ سال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری چوہدری منیر احمد کے علاوہ شائقینِ کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ وقفے تک دونوں ٹیمیں 1-1 گول سے برابر رہیں۔ کھیل کے دوسرے ہاف میں شاہد کلب لالہ موسیٰ نے مزید ایک گول کرکے مقابلہ 1-2 گول سے جیت لیا۔ پہلے ہاف کے 25 ویں منٹ میں سید عامر رضا نے نعمان کے عمدہ پاس پر گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی جس کو 35 ویں منٹ میں فرئنڈز کلب وزیر آباد کے عمران نے گول کر کے مقابلہ 1-1 گول سے برابر کر دیا۔ 40 ویں منٹ میں شاہد کلب کے حسنین نے نوری کے شاندار پاس پر گول کرکے مقابلہ 1-2 گول کردیا جو مقررہ وقت تک جاری رہا۔ میچ کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یاسین بٹ نے کہا کہ فٹ بال دنیا کا مقبول ترین کھیل ہے اور 214 سے زائد ملکوں میں کھیلا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں فٹ بال کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں بلکہ کھلاڑیوں کو وسائل اور سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ چوہدری نذیر احمد نے کہا کہ کوئی بھی کھیل حکومتی اور سپانسرز کی سرپرستی کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا اور پرائیویٹ سیکٹرز کو کرکٹ کی طرح دوسرے کھیلوں پر بھی توجہ دینی چاہئے تاکہ وہ کھیل بھی ملک میں ترقی کر سکیں۔




